اسلام آباد (10 فروری 2026): حکومت اور پاکستان پیپلز پارٹی کے مابین قانون سازی پر ایک بار پھر اختلافات پیدا ہو گئے ہیں۔
ذرائع پیپلز پارٹی کا کہنا ہے کہ پی پی کو نیب، ورچوئل ایسٹ اتھارٹی بل، اور الیکشن ایکٹ ترمیمی بل پر تحفظات ہیں، جب کہ حکومت کی جانب سے اہم قانون سازی پر پی پی کے تحفظات دور کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
حکومت اور پیپلز پارٹی کے وفود کے درمیان قانون سازی کے حوالے سے اہم ملاقات بھی ہوئی ہے جس میں اوگرا، بھنگ، نیا پاکستان سمیت 5 بلوں پر اتفاق ہو گیا ہے جب کہ حکومت نے بقیہ تین بلوں پر تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرا دی ہے۔
پٹرولیم لیوی: 6 ماہ میں عوام پر کتنے ارب کا بوجھ ڈالا گیا؟
فریقین نے 3 بلوں کے حوالے سے مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے، اس مشاورتی اجلاس میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، اعظم نذیر تارڑ، شیری رحمان، نوید قمر، اعجاز جاکھرانی، شازیہ مری، سلیم مانڈوی والا، قادر پٹیل شریک ہوئے۔
جہانگیر خان اے آر وائی نیوز اسلام آباد کے نمائندے ہیں۔ وہ پارلیمانی امور، صحت، کشمیر، جی بی اور پیپلز پارٹی سے متعلق خبریں رپورٹ کرتے ہیں۔


