ہفتہ, دسمبر 13, 2025
اشتہار

پیپلزپارٹی نے وزیراعظم آزادکشمیر کیلئے امیدوار کا انتخاب کر لیا

اشتہار

حیرت انگیز

پیپلزپارٹی نے وزیراعظم آزادکشمیر کیلئے امیدوار کا انتخاب کر لیا۔

ذرائع کے مطابق چوہدری یاسین وزیراعظم آزادکشمیر کیلئے پیپلزپارٹی کے امیدوار ہوں گے۔

پیپلز پارٹی سے منسلک ذرائع نے بتایا تھا کہ ان کی جانب سے حکومت سازی کے سلسلے میں وزیر اعظم آزاد کشمیر کو مستعفی ہونے کیلیے پیغام بھجوا دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم ازاد کشمیر کو مستعفی ہونے کیلیے آج (28 اکتوبر) تک کی مہلت دی گئی، استعفے کا پیغام وزیر اعظم اور پیپلز پارٹی کے مشترکہ دوست لے کر گئے جس میں کہا گیا کہ ’آپ بطور وزیر اعظم قانون ساز اسمبلی کا اعتماد کھو چکے ہیں‘۔

پیغام میں باور کروایا گیا کہ پی پی کے پاس ان کے خلاف عدم اعتماد کیلیے مطلوبہ نمبرز پورے ہیں، اکثریت کا اعتماد کھونے کے باوجود عہدہ نہ چھوڑنا ہٹ دھرمی ہے اس لیے حقیقت پسند بن کر عہدے سے ازخود مستعفی ہو جائیں۔

ذرائع نے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ پیپلز پارٹی صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود کو عہدے سے نہیں ہٹائی گئی، وہ عہدے پر برقرار اور اپنی آئینی مدت پوری کریں گے۔

ذرائع کے مطابق صدر آزاد کشمیر کے گروپ نے پیپلز پارٹی میں باضابطہ شمولیت اختیار کر لی ہے، قانون ساز اسمبلی میں گروپ کے 5 اراکین ہیں تاہم بیرسٹر سلطان محمود نے تاحال سیاسی جماعت میں شمولیت نہیں کی۔

گروپ کو آزاد کشمیر کابینہ میں بھی شامل کیے جانے کا امکان ہے۔

وزیراعظم آزاد کشمیر کو عدم اعتماد کے ذریعے ہٹانے کی مہم میں نیا موڑ آگیا ہے، ان کے خلاف تحریک عدم اعتماد سے قبل اربوں روپے کے فنڈز کی تقسیم روک دی گئی، چوہدری انوارالحق نے اربوں روپے کے فنڈز جاری کرنے کی منظوری دی تھی۔

محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات نے ترقیاتی فنڈز کی تمام ریلیز روک دی ہیں، مالی سال 2025-26 کی پہلی ششماہی کے ترقیاتی فنڈز منجمد کردیے گئے ہیں جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

ایڈیشنل چیف سیکریٹری کے دستخط سے فنڈز ریلیز کرنے کا مراسلہ واپس لےلیا گیا ہے، کسی بھی ترقیاتی اسکیم کےلیے فنڈز اب بغیر تحریری منظوری کے جاری نہیں ہوں گے۔

+ posts

جہانگیر خان اے آر وائی نیوز اسلام آباد کے نمائندے ہیں۔ وہ پارلیمانی امور، صحت، کشمیر، جی بی اور پیپلز پارٹی سے متعلق خبریں رپورٹ کرتے ہیں۔

اہم ترین

جہانگیر خان
جہانگیر خان
جہانگیر خان اے آر وائی نیوز اسلام آباد کے نمائندے ہیں۔ وہ پارلیمانی امور، صحت، کشمیر، جی بی اور پیپلز پارٹی سے متعلق خبریں رپورٹ کرتے ہیں۔

مزید خبریں