تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

عمران خان کی حمایت پر سعید غنی نے حفیظ کو کیا کہا؟

کراچی: وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے قومی ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ کو وزیراعظم عمران خان کی حمایت میں ٹویٹ کرنے پر جواب دے دیا۔

واضح رہے کہ قومی اسمبلی میں ڈپٹی اسپیکر کی جانب سے اپوزیشن کی تحریک اعتماد کو مسترد کیے جانے کے بعد قومی ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ نے ٹویٹ کیا۔

اس معاملے پر محمد حفیظ نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ ’عمران خان ہمیشہ سے ایک حقیقی لیجنڈ ہیں۔‘

محمد حفیظ کے ٹویٹ پر پی پی رہنما سعید غنی نے بھی سوشل میڈیا پر انہیں جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ’کرکٹ کھیلو ملک سے مت کھیلو۔‘

واضح رہے کہ گزشتہ روز قومی اسمبلی کے اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے وزیرِ اعظم عمران خان کے خلاف اپوزیشن کی تحریکِ عدم اعتماد کی قرار داد مسترد کر دی۔

بعد ازاں وزیراعظم عمران خان کی تجویز پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قومی اسمبلی تحلیل کر دی تھی جبکہ عمران خان نے پارٹی ارکان کے اعزاز میں دیے گئے عشائیے میں کہا تھا کہ اپوزیشن کو ابھی تک سمجھ ہی نہیں آ رہی کہ ان کے ساتھ کیا ہوا ہے۔

Comments

- Advertisement -