کراچی : چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری نے سیاسی صورتحال اورعوامی رابطہ مہم کے لئے پی پی کی سینٹرل ایگزیکٹوکمیٹی کا اجلاس دس جون کو اسلام آباد میں طلب کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا پی پی پی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس پیردس جون کواسلام آباد میں سات بجے ہوگا، اجلاس کی مشترکہ صدارت چئیرمین پیپلز پارٹی اورصدرپی پی پارلیمنٹیرینز کریں گے، اجلاس میں سیاسی صورتحال اورعوامی رابطہ مہم کے لئے پارٹی کی حکمت عملی پرغورہوگا۔
Central Executive Committee of Pakistan Peoples Party will meet in Islamabad on Monday June 10 at 7 pm. Meeting presided jointly by Chairman PPP & President PPPP. Will discuss overall political situation & party’s strategy for awami raabta mohim.
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) June 6, 2019
اس سے قبل پیپلزپارٹی کے رہنماؤں سے ملاقات میں بلاول بھٹوزرداری کا کہنا تھا کہ سلیکٹڈ اورلے پالک حکومت نے ملکی معیشت کا بیڑہ غرق کردیا۔وفاقی حکومت نے نہ تھمنے والی مہنگائی سے عوام کا خون چوس لیا، عوام کوسڑکوں پرآکرملک اورمعیشت کوبچانا ہوگا۔
مزید پڑھیں : عوام کو سڑکوں پر آکر ملک اور معیشت کو بچانا ہوگا، بلاول بھٹو
گذشتہ روز عید کے موقع پر بلاول بھٹو زرداری نے اپنے پیغام میں کہا تھا کہ پاکستان سمیت پوری دنیا میں امن کے لئے دعاگو ہوں، رمضان المبارک کی اصل روح صبروعاجزی ہے، اس جذبے کی رمضان کے بعد بھی پیروی کی جاتی رہنی چاہئے۔
ان کا کہنا تھا ملک کے غریب عوام کے لئےفکرمند ہوں، عوام مہنگائی میں گزر بسرنہ ہونے سے آہیں بھرنے پرمجبور ہیں، عید پر نادار و محتاج افراد کو بھولنا نہیں چاہئے، ملک کیلئے جانیں قربان کرنے والوں اور ظلم کا شکار لوگوں کو یاد رکھنا چاہئے۔