site
stats
پاکستان

پیپلزپارٹی کا لوڈشیڈنگ کےخلاف آج لاہور میں احتجاجی مظاہرہ

لاہور : پاکستان پیپلز پارٹی لوڈ شیڈنگ کے خلاف آج لاہور میں احتجاجی مظاہرہ کرے گی۔ ناصرباغ میں احتجاج کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہے

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی نے لوڈشیڈنگ کے خلاف ناصر باغ میں آج احتجاج کرنے کا اعلان کیا ہے، ناصرباغ اوراطراف میں بینرز اور پینافلیکسز سمیت پارٹی جھنڈےلگا دیئے گئے جبکہ کرسیاں ساؤنڈ سسٹم اورجنریٹرزسمیت دیگرسامان پہنچادیا گیا جبکہ  کیمپ میں بیٹھنے کے لیے راولپنڈی سے پیپلز پارٹی کے قافلے لاہور روانہ ہو گئے ہیں۔

پیپلز پارٹی کے رہنماں نے ناصر باغ کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا، قمر زمان کائرہ نے کارکنوں کو ناصر باغ پہنچنے کی ہدایت کی اور کہا کہ پیپلزپارٹی ناصرباغ میں بھرپور طاقت کا مظاہرہ کرے گی۔

لاہور کے مختلف علاقوں سے پیپلز پارٹی اپنے قائدین کی قیادت میں احتجاجی مظاہر ے میں شرکت کریں گے۔

چار مئی کو ناصر باغ میں بہت بڑا احتجاج کریں گے، قمر زمان کائرہ

گذشتہ روز لاہور کے علاقہ سبزازار میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ اپکا شیر صرف کاغزی نشان کا شیر ہے، ہم پٹواریوں اور کلرکوں کی جسلی نہیں کریں گے بلکہ چار مئی کو ناصر باغ میں بہت بڑا احتجاج کریں گے۔

قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کارکنوں نے ہمارا حوصلہ بلند کر دیا ہے، کارکنان جوش کے ساتھ نعروں اور جھنڈوں کو بلند کر کے جمعرات کے روز ناصر باغ پہنچنے، شوباز شریف نے کہا تھا کہ لوڈشیڈنگ کا خاتمہ نہ کیا تو نام بدل دیں گے، کل شوباز شریف کا نیا نام لکھیں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ جنگلا بس,موٹروے,نندی پور سمیت جس چیز کا حساب مانگا ریکارڈ کو آگ لگوا دی گئی ، تمام جماعتوں کا قوم کا ایک ہی نعرہ ہے “مک گیا تیرا شو گو نواز گو”،  عدالتیں نواز شریف کو چور کہتی ہے اور یہ کہتے ہیں ہم پر ایک روپے کی کرپشن ثابت کرو۔ پیپلزپارٹی ملک کا وقار بلند کرے گی ملک کے نوجوان کو مفت تعلیم دیں گے۔

پی پی رہنما نے کہا کہ پاناما لیکس کے بعد ڈان لیکس بھی میاں نواز شریف کے لئے آگئی ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top