بدھ, مارچ 26, 2025
اشتہار

پی پی کراچی سے کلین سوئپ کرے گی، بلاول

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ آئندہ عام انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی کراچی میں کلین سوئپ کرے گی،جیالے اس شاندار کامیابی کے لیے پہلے سے تیاریاں شروع کردیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلاول ہاؤس میں کراچی ڈویژن کے تمام اضلاع کے عہدوں کے لیے خواہش مند امیدواروں سے انٹرویو کے بعد کیا۔ اس موقع پر قائد حزب اختلاف اور پی پی کے سینئر رہنما خورشید شاہ، فریال تالپر، سینیٹر شیری رحمان، سید قائم علی شاہ، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، نثار احمد کھوڑو، وقار مہدی، سینیٹر عاجز دھامرہ، سینیٹر سعید غنی، ڈپٹی اسپیکر شہلا رضا سمیت دیگر پارٹی قائدین موجود تھے۔

بلاول بھٹو زداری نے انٹرویو کے لیے آئے امیدواروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’شہید بی بی رانی نے ہمیشہ عوامی خدمت کے لیے سیاست کی اور جمہوریت کی بقاء کے لیے اپنی جان تک دینے سے دریغ نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی عوامی سطح پر تیزی سے مقبول ہورہی ہے، ہم آئندہ انتخابات میں واضح برتری حاصل کریں گے اور کراچی سے بھی کلین سوئپ کریں گے۔ چیئرمین پی پی نے کارکنان کو جیت کی پہلے سے تیاریاں شروع کرنے کی ہدایت بھی کی۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال بلاول بھٹو نے پی پی کی قیادت سنبھالتے ہی تمام صوبائی تنظیمی کمیٹیاں تحلیل کر کے پارٹی کام بڑھانے کے لیے کارکنان کو تجاویز اور آراء دینے کی ہدایت کی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں