کراچی: بلاول بھٹواورآصف علی زرداری کی زیرصدارت سینئر رہنماؤں کے اجلاس میں ملک کے ہر حلقے سے انتخابات لڑنے کا فیصلہ کیا گیا ہے.
تفصیلات کے مطابق آج بلاول بھٹو اورآصف زرداری کی زیرصدارت سینئر رہنماؤں کا اجلاس ہوا، جس میں عام انتخابات سے متعلق اہم معاملات زیر غور آئے.
آصف زرداری نے کہا کہ خیبر سے کراچی تک تیر کے نشان پر انتخابات میں حصہ لیں گے، پیپلزپارٹی نے ہمیشہ جمہوریت بچائی ہے اور بچائیں گی. مقررہ وقت میں شفاف انتخابات ملک کے لئے ضروری ہیں.
اجلاس میں سینئر رہنماؤں نے بلاول بھٹو کے پارلیمانی سیاست میں آنے کا خیر مقدم کیا. سینئر رہنماؤں نے امید ظاہر کی بلاول پارلیمنٹ میں آکرعوام کی بھرپورنمائندگی کریں گے اور پارلیمنٹ میں بھٹو اور بے نظیربھٹو کی طرح کردارادا کریں گے.
اس اہم اجلاس میں خورشیدشاہ، یوسف رضا گیلانی، راجا پرویزاشرف، اعتزازاحسن، فریال تالپور، شیری رحمان، نیئر بخاری، فرحت اللہ بابر، قائم علی شاہ اور نوید قمر نے شرکت کی.
اجلاس میں سابق وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ اورنثار کھوڑو بھی موجود تھے.اجلاس میں ملکی کی مجموعی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا.
آصف زرداری نے نوابشاہ سے الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔