The news is by your side.

Advertisement

پیپلزپارٹی کا کراچی میں چھ بڑے جلسے کرنے کا اعلان، بلاول بھٹو خطاب کریں گے

اردو بولنے والے ایم کیوایم کو مسترد کر چکے ہیں، ایم کیوایم نے مہاجروں کا مینڈیٹ بیچ دیا: سعید غنی

کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی نے کراچی میں‌ چھ بڑے جلسوں کا اعلان کر دیا، بلاول بھٹو ان جلسوں میں خطاب کریں گے.

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی نے ٹنکی گرائونڈ جلسے کے بعد کراچی پر اپنی نظریں مرکوز کر لیں، 12 مئی کو بڑے جلسے کا اعلان کر دیا۔ 

ایم کیو ایم کے تمام دھڑے اکٹھے ہوجائیں، پھربھی پیپلزپارٹی ہی کراچی سے جیتے گی

سعید غنی

پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما سعید غنی نے کہا ہے کہ لیاقت آباد کے جلسے نے ایم کیوایم کو حواس باختہ کر دیا، اردو بولنے والے بھائی ایم کیوایم کو مسترد کر چکے ہیں، ایم کیوایم نے مہاجر کے نام پر ووٹ لیا اور مینڈیٹ کو بیچا.

پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما نے کہا کہ ایم کیوایم کی خوف و بدمعاشی کی سیاست ختم ہو چکی ہے، اردو بولنے والوں کو سندھی، پٹھانوں، بلوچوں سے لڑایا گیا.

سعیدغنی کا کہنا تھا کہ لیاقت آباد جلسے میں مقامی لوگوں نے شرکت کی، ایم کیو ایم کے تمام دھڑے اکٹھے ہوجائیں، پھربھی پیپلزپارٹی کراچی سے جیتے گی۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق پیپلزپارٹی نے بلدیہ ٹائون جلسے کی تیاری شروع کر دی ہے، بلدیہ فیکٹری متاثرین کوجلسے میں شرکت کی دعوت دی جائے گی. پیپلزپارٹی دوسرا جلسہ نیو کراچی، تیسرانارتھ ناظم آباد میں کرے گی.

بعد ازاں گلستان جوہر اور ضلع ملیر میں جلسے منعقد کیے جائیں گے.


ایم کیو ایم کو ڈر ہے کہ کراچی سے اس کا صفایا نہ ہوجائے، بلاول بھٹو


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں