تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

"الیکشن سے فرار ہونے والوں کو الیکشن میں گھسیٹیں گے”

اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ یہ الیکشن میں نہیں جائیں گے تو انہیں گھسیٹ کرالیکشن میں لیکر جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق اے آر وائی نیوز کے پروگرام اعتراض ہے میں گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ ہمارےاستعفوں سے64فیصد سیٹیں خالی ہوجائیں گی، پاکستان میں 64فیصد نشستوں پرالیکشن کرانےہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت الیکشن سے فرار چاہتی ہے، یہ الیکشن سےجوتےاٹھا کربھاگ گئےہیں، دعویٰ کرتا ہوں کہ راناثنااللہ،مریم اورنگزیب عوام میں نہیں جاسکتے،یہ عوام میں جائیں گےتولوگ انہیں انڈےماریں گے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ پنجاب میں تحریک عدم اعتماد آبھی جائےتو فرق نہیں پڑتا،ہم اس تحریک عدم اعتماد کواٹھاکرباہرپھینک دیں گے اگر ان کےپاس 186لوگ ہوتےتو آج یہ حکومت میں ہوتے۔

پیپلز پارٹی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کاپیسہ لوٹ کرارکان کوخریدنےپرلگایاجاتاہے، لوگ سمجھ چکے،آئندہ الیکشن میں بھی پیپلزپارٹی اپنی حکومت نہیں بناپائےگی،کیونکہ سندھ کےلوگوں کو ان کی شکلوں سےنفرت ہوگئی ہے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اس بار انہیں سمجھ ہی نہیں آئےگا کہ سندھ میں کیاہوگیا؟ پیپلزپارٹی کےلوگ آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنےکو ترجیح دیں گے۔

پی ٹی آئی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ تحریک انصاف نےکہاجلد انتخابات کےسواکوئی بات نہیں ہوگی،عوام کے پاس انہیں جاناہوگا وہی فیصلہ کریں گےکہ کسےمنتخب کریں؟عمران خان پاکستان کےعوام کی بات کرتےہیں،عوام جانتےہیں کہ مسائل کاحل عمران خان ہی نکال سکتےہیں۔

Comments

- Advertisement -