site
stats
پاکستان

بے نظیر قتل کیس: فیصلے پر نظر ثانی درخواست دائر کریں گے، نثار کھوڑو

لاڑکانہ: پیپلزپارٹی کے سینئر صوبائی وزیر نثار کھوڑو نے کہا ہے کہ بے نظیر بھٹو قتل کیس کے فیصلے پر نظر ثانی کی اپیل دائر کریں گے، جمہوریت پر شب خون مارنے کا وقت ختم ہوچکا۔

لاڑکانہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نثار کھوڑو نے کہا کہ نوازشریف کی نااہلی سے قبل از وقت انتخابات کا کوئی امکان نہیں  اور نہ ہی  اس فیصلے سے جمہوری نظام کو کوئی خطرہ ہے، ملک میں جمہوریت چل رہی ہے اور اسے چلتے رہنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی مقررہ وقت پر ہی انتخابات کی خواہش مند ہے کیونکہ اب جمہوریت پر شب خون مارنے کا وقت گزر چکا ہے، پیپلزپارٹی کی خواہش ہے عام انتخابات اپنے مقررہ وقت پر ہی ہوں۔

پڑھیں: بے نظیر بھٹو قتل کیس: پرویز مشرف اشتہاری قرار، تمام جائیداد ضبط کرنے کا حکم

نثار کھوڑو نے مزید کہا کہ  معلوم نہیں نوازشریف کی ملک واپسی کب ہوگی تاہم پیپلزپارٹی آئندہ انتخابات میں ہر اتحاد کا مقابلہ کرے گی، بے نظیر بھٹو قتل کیس کے فیصلے پر نظر ثانی درخواست دائر کریں گے۔

 

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top