ہفتہ, فروری 14, 2026
اشتہار

بلاول بھٹو کا آرمی ایکٹ ترمیمی بل کی حمایت کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے آرمی ایکٹ ترمیمی بل کی حمایت کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے آرمی ایکٹ ترمیمی بل کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن کو آرمی ایکٹ بل کی حمایت سے قبل مشاورت کرنی چاہیے تھی۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ امید ہے کہ اس بل کو پارلیمانی طریقہ کار کے مطابق پاس کیا جائے گا، مناسب ہوگا کہ اس بل کو قومی اسمبلی میں منظوری سے قبل قائمہ کمیٹی برائے دفاع کو بھیجا جائے۔

انہوں نے کہا کہ پارلیمانی قواعد ضوابط کے تحت قانون سازی ہوئی تو ساتھ دیں گے، پیپلزپارٹی نے اپنے دورمیں جنرل کیانی کو توسیع دی، ہم توسیع کے مخالف نہیں مگر چاہتے ہیں کہ پارلیمانی قواعد و ضوابط پر عمل کیا جائے۔

مزید پڑھیں: قائمہ کمیٹی برائے دفاع نے آرمی ایکٹ ترمیمی بل کی منظوری دے دی

بلاول بھٹو نے کہا کہ پارلیمنٹ کی کامیابی ہے کہ یہ معاملہ پارلیمان میں آیا ہے، عدالت نے تسلیم کیا کہ طاقت کا سرچشمہ پارلیمان ہے، یہ انتہائی حساس معاملہ ہے، اس کی حساسیت مدنظر رکھ کر اسے حل کرنا چاہئے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ حکومت آرمی چیف کے نوٹیفکیشن کی طرح آرمی ایکٹ میں ترمیم کو بھی متنازع بنا رہی ہے، حکومت اور مسلم لیگ ن مل کر عجلت میں قانون سازی کررہے ہیں۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے گزشتہ روز بل کی غیرمشروط حمایت کا اعلان کیا تھا، ایسا نہیں ہونا چاہئے تھا، قائد حزب اختلاف شہباز شریف کو اپوزیشن سے مشاورت کرنا چاہئے تھی، ن لیگ نے ہمیں اعتماد میں نہیں لیا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں