جمعہ, جنوری 24, 2025
اشتہار

بلدیاتی انتخابات، پیپلز پارٹی کا مخالف امیدواروں کی حمایت کرنیوالے پارٹی رہنماؤں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان پیپلز پارٹی نے بلدیاتی انتخابات میں اپنے ہی امیدواروں کی مخالفت کرنے والے پارٹی کے اراکین قومی وصوبائی اسمبلی کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی میں رواں ماہ ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں مختلف اضلاع میں پی پی کے اراکین قومی اور صوبائی اسمبلی کی جانب سے پارٹی امیدواروں کے بجائے مخالف امیدواروں کی حمایت اور مدد کرنے کے الزامات سامنے آنے کے بعد پیپلز پارٹی کی قیادت نے ایسے تمام ذمے داروں کیخلاف تنظمی کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔

پیپلز پارٹی کے رہنما اور صوبائی وزیر محنت سعید غنی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ جو بھی رکن اسمبلی مخالفین کی مدد کرے گا اسے آئندہ ٹکٹ نہیں دیا جائے گا اور جو بھی رہنما خلاف ورزی کرے گا اس کی رکنیت معطل کی جائیگی۔

- Advertisement -

سعید غنی کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس ایسی رپورٹس ہیں کہ جس کے بارے میں قیادت نے احکامات دیے ہیں۔

واضح رہے کہ ڈسٹرکٹ ملیر میں ایک سے زائد اراکین قومی وصوبائی اسمبلی اور ضلع غربی میں ایک پی پی ایم این اے پر پارٹی کے امیدواروں کے بجائے مخالف امیدواروں کی حمایت اور مدد کرنے کے الزامات سامنے آئے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں