ہفتہ, اپریل 11, 2026
اشتہار

پیپلزپارٹی کا حکومت کو ٹف ٹائم دینے کے لیے بڑا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پیپلزپارٹی نے حکومت کی بدعنوانی کے خلاف ریفرنسز دائر کرنے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی نے حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کرلیا ہے، اسی سلسلے میں پیپلزپارٹی نے حکومت کی بدعنوانی کے خلاف ریفرنسز دائر کرنے کا اعلان کیا، بلاول بھٹوزرداری نے قانونی ٹیم کو نیا ٹاسک دے دیا۔

پیپلزپارٹی نے ریفرینسز دائر کرنے کے لیے 6رکنی لائرز کمیٹی قائم کردی۔

کمیٹی میں لطیف کھوسہ، حیدرزمان قریشی، سیدمجتبی، حیدرشیرازی، امجداقبال قریشی، شکیل عباسی اور سیدجرارحسین بخاری شامل ہیں۔ پیپلزپارٹی کی لائرز کمیٹی حکومت کی کرپشن پرریفرینسز دائر کرے گی۔

پی ڈی ایم بنوں جلسے میں ’لراوبر، یو افغان‘ اور ریاستی اداروں کے خلاف نعرے

کمیٹی اعلیٰ عدلیہ اور نیب میں حکومتی بدعنوانیوں کے خلاف ریفرینسز دائر کرے گی۔

دوسری جانب اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موؤمنٹ حکومت کے خلاف ناکام کوششیں کررہا ہے۔ گزشتہ ماہ ہونے والے جلسے اور ریلیاں بھی بری طرح فلوپ ہوئیں۔ جبکہ حکومت کا کہنا ہے کہ ماضی میں ملک کو لوٹنے والوں کو عوام نے مسترد کردیا، وزیراعظم اپنی مدت پوری کریں گے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں