پی ڈی ایم میں شامل جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنما مولانا عبدالغفور حیدری نے پیپلزپارٹی کے پی ڈی ایم کے عہدوں سے مستعفی ہونے کے فیصلے کو سیاسی خودکشی قرار دے دیا۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کا آج کا فیصلہ سیاسی خودکشی ہے، پی پی نےپی ڈی ایم سےالگ ہونے کے فیصلےسےقوم کومایوس کیا۔
غفور حیدری نے کہا کہ قوم کوپی ڈی ایم سےامیدتھی کہ وہ حکومت کا خاتمہ کرے گی، پی پی نے نامناسب فیصلہ کیا اور پی ڈی ایم کونقصان پہنچایاہے۔
پیپلزپارٹی کا پی ڈی ایم کے تمام عہدوں سے مستعفی ہونے کا اعلان
دوسری جانب بی این پی مینگل نے پیپلزپارٹی کے رویےکو غیرجمہوری عمل قرار دے دیا۔ جہانزیب جمالدینی نے کہا کہ پی ڈی ایم کےفیصلےمشترکہ طور پر ہوتےہیں، پی ڈی ایم نےاےاین پی اورپیپلزپارٹی سےجواب مانگاتھا، دونوں جماعتوں سےجواب مانگناپی ڈی ایم کاحق تھا۔
جہانزیب جمالدینی نے کہا کہ پیپلزپارٹی کاعمل جمہوری تھانہ پی ڈی ایم کی فکرسےمطابقت رکھتا ہے، پی ڈی ایم کاحق ہےانحراف والی جماعتوں سےجواب لے، پی پی اوراےاین پی کاجمہوریت پریقین ہےتوفوری نوٹس کاجواب دیں۔