سندھ میں حکمران جماعت پیپلزپارٹی نے بھی بلدیاتی الیکشن 28 اگست سے پہلے کرانے کا مطالبہ کر دیا۔
وزیربلدیا سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے محکمہ موسمیات کی سفارش پر انتخابات ملتوی کیے ہم چاہتے ہیں الیکشن کمیشن 28 اگست سے پہلے انتخابات کرائے۔
ناصرحسین شاہ نے کہا کہ اعلی عدلیہ فل بینچ تشکیل دے حمزہ شہباز کو ملے 25 ووٹ کیسے خارج کئے گئے خان ڈی سیٹ کا لکھیں تو ٹھیک ہے چوہدری لکھے تو غلط؟ دو اور دو چار ہوں گے پانچ نہیں ہوسکتے۔
- Advertisement -
وزیر بلدیات کا کہنا تھا کہ 200 ملی میٹر سے زائد بارش ہوئی ہے ناگن چورنگی کے ڈی اے چورنگی دو منٹ چورنگی ڈوبی ہوتی تھی سندھ حکومت نے کام کیا آج یہاں پانی نہیں نشیبی علاقوں سے پانی کی نکاسی کی جارہی ہے آصف زرداری کی سب سے یاری ہے یہ سب پربھاری سمجھتے ہیں۔