site
stats
پاکستان

پی پی پی پنجاب کے سابق صدر امتیاز صفدر وڑائچ کا تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ

گوجرانوالہ:پیپلزپارٹی کی ایک اور وکٹ گر نے کو تیار ہے، پی پی پی پنجاب کے سابق صدر امتیاز صفدر وڑائچ کی تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف نے پاکستان پیپلزپارٹی کی ایک اور وکٹ اڑا دی، پیپلز پارٹی کے پنجاب کے سابق صدر وسابق وزیرمملکت برائے داخلہ امتیاز صفدر وڑائچ نے پارٹی چھوڑکر تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا ہے۔

امتیاز صفدروڑایچ آج چار بجے بنی گالہ میں عمران خان سے ملاقات کے بعد تحریک انصاف میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کریں گے اور
اپنے ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شامل ہونگے۔

تحریک انصاف کے ترجمان فواد چودرھری نے امتیاز صفدر وڑائچ کی شمولیت کی تصدیق کردی ہے۔


مزید پڑھیں : پی پی رہنما نذرگوندل کا پی ٹی آئی میں شمولیت کا باضابطہ اعلان


خیال رہے کہ امتیاز صفدر وڑائچ پیپلزپارٹی کی ٹکٹ پر دو مرتبہ ایم این اے اور ایک مرتبہ ایم پی اے پر ممبراسمبلی بھی کامیاب ہو چکے ہیں۔

واضح رہے کہ چند روز قبل پیپلز پارٹی کی سابق رکن قومی اسمبلی اور وفاقی وزیر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان، پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما نذر گوندل اور پیپلز پارٹی کے رہنما نور عالم بھی پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کر چکے ہیں۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top