پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی ممتاز چانگ نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کو ایوان میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ کچے میں صورتحال بہتر کرنے کیلئے آج حکومت کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ اچھے اقدامات کے باوجود تنقید کرتا رہا کیوں کےکچے میں ہمارے بچوں کو خطرہ تھا جیسے بھی ہو سی سی ڈی کے ذریعے کچے کے علاقے میں امن وامان بہتر کیا گیا ہے اور سی سی ڈی کا بھی مشکور ہوں جس نے ڈاکوؤں کو سرنڈر کرایا۔
ممتاز چانگ کا کہنا تھا کہ اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر، اسپیکر چیئر سب کا مشکور ہوں جو بولنے کی اجازت دیتے رہے مدینہ کی ریاست میں مجھے امن وامان کی صورتحال پر بات نہیں کرنے دی جاتی تھی، اسی ایوان کی سیڑھیوں پر بیٹھ کر احتجاج کرتا رہا ہوں۔
پیپلزپارٹی رکن نے کہا کہ حکومت کچے کے علاقے کو اپ لفٹ کرنے کی کوشش کرے تو جو بن پڑے وہ کروں گا اگرحکومت کچے کے علاقے میں یونیورسٹی بنانا چاہے تو میں مفت زمین دوں گا۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


