جمعرات, جون 18, 2026
اشتہار

ن لیگ اور ایم کیو ایم اتحاد پر پیپلزپارٹی کا ردعمل

اشتہار

حیرت انگیز

رہنما پیپلزپارٹی سعید غنی نے مسلم لیگ ن اور ایم کیوایم کے اتحاد پر رد عمل کا اظہار کیا ہے۔

اپنے بیان میں سعیدغنی نے کہا کہ مسلم لیگ ن اور ایم کیوایم پیر بھائی ہیں ان کا اتحاد پرانا ہے ن لیگ پنجاب اور ایم کیوایم کراچی میں اپنی غیر مقبولیت سےپریشان ہیں۔

سعید غنی نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے خلاف اتحاد کوئی نئی بات نہیں ہے پیپلزپارٹی کیخلاف اتحاد بنانے والے پی پی کی مقبولیت سےخوفزدہ ہیں۔

پاکستان کی سیاست میں بڑی پیش رفت ہوئی ہے مسلم لیگ ن اور ایم کیو ایم پاکستان نے 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات مل کر لڑنے کا اعلان کیا ہے۔

لاہور میں متحدہ قومی موومنٹ کے وفد کی مسلم لیگ ن سے ملاقات کے بعد دونوں جماعتوں کے رہنماؤں نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے آئندہ سال 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات مل کر لڑنے کا اعلان کر دیا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں