The news is by your side.

Advertisement

متحدہ کی حمایت، پی پی کا امیدوار بلامقابلہ سینیٹر منتخب

کراچی: پیپلزپارٹی کے رہنماء اور وزیراعلیٰ سندھ کے سابق مشیر بیرسٹر مرتضیٰ وہاب بلامقابلہ سینیٹر منتخب ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق پی پی کی قیادت نے ایم کیو ایم پاکستان سے ملاقات کر کے درخواست کی کہ وہ سینیٹ انتخابات سے اپنے امیدوار کو دستبردار کروالیں اور پیپلزپارٹی کے منتخب کردہ سینیٹر کی حمایت کریں۔

ایم کیو ایم پاکستان کی قیادت نے پی پی قیادت کو یقین دہانی کروائی جس کے بعد بیرسٹر مرتضیٰ وہاب پیپلزپارٹی کی جانب سے سندھ کی نشست پر سینیٹر منتخب ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

یاد رہے اس سیٹ پر سعید غنی منتخب ہوئے تھے تاہم پی ایس 114 کے حلقے سے کامیاب ہونے کے بعد پیپلزپارٹی کے رہنماء نے سینیٹر شپ چھوڑ دی تھی، سینیٹ کی خالی ہونے والی نشست پر ایم کیو ایم پاکستان اپنا امیدوار میدان میں لارہی تھی تاہم بات چیت اور حمایت کی یقین دہانی کے بعد متحدہ نے اپنا امیدوار کو سینیٹر کی دوڑ سے پیچھے ہٹا لیا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق سینیٹ کی نشست پر باقاعدہ انتخابات 17 تاریخ کو ہوں گے، چونکہ اس نشست پر کوئی اور امیدوار نہیں اس لیے پیپلزپارٹی کے امیدوار کی کامیابی کا نوٹی فکیشن جاری کیا جائے گا۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں