جمعرات, فروری 13, 2025
اشتہار

بھارتی اداکار کے مداح نے خودکشی کرلی

اشتہار

حیرت انگیز

ساؤتھ انڈین اداکار پربھاس کے مداح نے فلم ’رادھے شیام‘ کے منفی ریویوز کی وجہ سے خودکشی کرلی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم باہوبلی سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والے اداکار پربھاس کی نئی فلم رادھے شیام مداح کی امید پر پوری نہ اتری تو اس نے اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

یہ واقعہ ریاست آندھراپردیش کے ضلع کرنول کے علاقے تلک نگر میں پیش آیا۔

پربھاس کے 24 سالہ روی تیجا نامی مداح ان کی نئی فلم رادھے شیام کو دیکھ کرمایوس ہوا جبکہ اسے فلم سے متعلق منفی تجزیوں نے بھی کافی پریشان کیا جس کے بعد اس نے پنکھے سے لٹک کر خود کشی کی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اپنی زندگی ختم کرنے کا فیصلہ کرنے سے پہلے روی نے اپنی ماں کو بتایا تھا کہ رادھے شیام اس کی امیدوں پر پورا اترنے میں ناکام رہی۔

دوسری جانب پولیس حکام نے مقدمہ درج کر لیا ہے اور مزید تحقیقات شروع کردی ہیں۔

خیال رہے کہ پربھاس اور پوجا ہیج کی فلم رادھے شیام 11 مارچ کو ریلیز کی گئی تھی۔

رادھے شیام کی ہدایت کاری کے فرائض رادھا کرشن کمار نے انجام دیے تھے جبکہ فلم کی کاسٹ میں ستیا راج، بھاگے شری، کنال رائے کپور، ردھی کمار، مرلی شرما ودیگر شامل تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں