تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

دبئی، گاڑی صاف کرنے والی مشین سے خوفناک مذاق، نوجوان کوما میں چلا گیا

دبئی: متحدہ عرب امارات میں نوجوان کے خوفناک مذاق نے دوست کی زندگی خطرے میں ڈال دی۔

عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق مذاق کرنے والے دونوں نوجوان ایک ہی جگہ ملازم اور آپس میں رشتے دار تھے جس میں سے ایک معذور ہوکر کوما میں چلا گیا جب کہ دوسرے کو جرم کی پاداش میں جیل بھیج دیا گیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دونوں لڑکے گاڑیاں دھونے والی دکان پر کام کرتے تھے کہ اس دوران ایک نے دوسرے کے ساتھ مذاق کرنے کے لیے گاڑیاں صاف کرنے والی کمپریس ایئرگن اٹھائی اور اُس کے کان میں ڈال کر چلا دی۔

متاثرہ نوجوان نے اپنے دوست کو ایسا کرنے سے منع کیا اور مزاحمت کی مگر وہ نہ رکا جس کے بعد ہوا کے  تیز دباؤ کی وجہ سے اُس کے کان سے خون نکلنا شروع ہوا اور وہ بے ہوش ہو گیا۔

مذاق کرنے والے نوجوان نے صورت حال دیکھی تو فوری طور پر ایمبولینس طلب کی اور پھر اپنے دوست کو لے کر اسپتال پہنچا جہاں ڈاکٹرز نے بتایا کہ متاثرہ نوجوان کوما میں چلا گیا جبکہ کان کا پردہ متاثرہ ہونے کی وجہ سے اب وہ قوتِ سماعت سے بھی محروم ہوگیا۔

اسپتال انتظامیہ نے پولیس کو طلب کیا تو نوجوان نے سوالات کے دوران افسر کو بتایا کہ اُس نے مذاق میں ایسا کیا تھا جس کی وجہ سے اُس کا دوست کوما میں چلا گیا۔

پولیس نے نوجوان کو حراست میں لے کر اُس کو عدالت میں پیش کیا جہاں جج نے اُسے عمر قید کی سزا سنادی۔

Comments

- Advertisement -