منگل, مارچ 25, 2025
اشتہار

کھلاڑی صحتیابی کی جانب گامزن، آسٹریلیا کیخلاف اہم میچ سے قبل گرین شرٹس کی بھرپور پریکٹس

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان ورلڈ کپ میں اپنا چوتھا میچ جمعہ (کل) آسٹریلیا کے خلاف بنگلورو میں کھیلے گا اس اہم مقابلے سے گرین شرٹس نے بھرپور پریکٹس کی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ 2023 میں پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیمیں کل بنگلورو کے چنا سوامی اسٹیڈیم میں مدمقابل ہوں گی۔ میچ سے قبل پاکستان کے کئی اہم کھلاڑی وائرل انفیکشن کا شکار ہوئے تاہم اچھی خبر ہے کہ اہم کھلاڑیوں کی آسٹریلیا کے خلاف اہم میچ میں شرکت پر غیر یقینی کے بادل چھٹنے لگے ہیں اور بعض کھلاڑی اس اہم میچ سے قبل صحتیاب ہوکر ٹیم کو دستیاب ہوں گے۔

میچ کی بھرپور تیاریوں کے لیے قومی ٹیم نے دوسرے روز بھی پریکٹس سیشن میں حصہ لیا۔ وکٹ کیپر بیٹر محمد حارث کے علاوہ تمام کھلاڑیوں نے چنا سوامی اسٹیڈیم میں پریکٹس کی۔ حارث نے گلے کی تکلیف کی وجہ سے آرام کیا۔ سری لنکا کے خلاف سنچری میکر اوپنر عبداللہ شفیق کی حالت میں بہتری بتائی جا رہی ہے جنہوں نے فٹنس ٹیسٹ کے بعد بیٹنگ کی۔

 

قومی کھلاڑیوں نے بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ پریکٹس کے ساتھ فٹبال بھی کھیلی جب کہ شاہین شاہ آفریدی جو اینٹی بائیوٹک کی ڈرپ لگنے کی وجہ سے منگل کو پریکٹس سیشن میں شریک نہیں ہوئے تھے انہوں نے بدھ کی شب پریکٹس سیشن میں رننگ کی۔

 

آسٹریلیا کیخلاف اہم میچ میں آؤٹ آف فارم نائب کپتان شاداب خان کو ڈراپ کرنے اور ان کی جگہ اسامہ میر کو کھلائے جانے کا امکان ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں