ہفتہ, دسمبر 13, 2025
اشتہار

پراڈا کی لاکھوں مالیت کی ’سیفٹی پن‘ کا سوشل میڈیا پر مذاق بن گیا

اشتہار

حیرت انگیز

فیشن کی دنیا کا لگژری برانڈز پراڈا کی لاکھوں مالیت کی ’سیفٹی پن‘ کا سوشل میڈیا پر مذاق بن گیا۔

فیشن کی دنیا میں لگژری برانڈز اکثر اپنی انوکھی مصنوعات کے باعث خبروں میں رہتے ہیں اس بار اطالوی فیشن برانڈ پراڈا نے ایک بار پھر انٹرنیٹ پر ہلچل مچا دی ہے، اس بار پراڈا نے ایک عام سی چیز کو مہنگا بنا کر سب کو حیران کر دیا ہے، ایک سادہ سی میٹل کی سیفٹی پن اس وقت سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے۔

ایک ایسی چیز جو عام طور پر ہر خاتون کے ہینڈ بیگ میں آسانی سے پایا جاتا ہے جبکہ عام دکانوں سے یہ چند روپے میں خریدا جا سکتا ہے، لیکن پراڈا نے اس سیفٹی پن کو تقریباً 775 (تقریباً دو لاکھ پاکستانی روپے) میں فروخت کیلئے پیش کیا ہے۔

اس پن کی قیمت جاننے کے بعد سوشل میڈیا صارفین ایک طرف تو حیران نظر آئے لیکن دیکھتے ہی دیکھتے یہ حیرت طنز میں بدل گئی، جس کے بعد سوشل میڈیا پر مذاق اور میمز کی بھرمار ہو گئی۔

 ایک صارف نے لکھا، ”میری دادی ٹی وی دیکھتے ہوئے ایسی بناتی ہیں، کیا اب مجھے لگژری اسٹور کھول لینا چاہیے؟“ ایک اور نے تبصرہ کیا، ”کیا برانڈز اب ہمارا مذاق اڑا رہے ہیں؟“

ایک فیشن بلاگر نے لکھا ”یہ تخلیقی صلاحیت نہیں، یہ حماقت ہے۔“ ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ یہ بڑھتی ہوئی عدم مساوات کی عکاسی ہے، جہاں امیر لوگ وہی چیزیں سونے کے پیکج میں خریدتے ہیں وہ چیز عام لوگوں کے پاس پہلے سے دستیاب ہوتے ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں