جمعہ, جولائی 17, 2026
اشتہار

پرکاش پڈوکون نے دیپیکا اور رنویر سنگھ سے متعلق اہم تفصیلات شیئر کر دیں

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی(17 جون 2026): بالی ووڈ کی معروف اداکارہ دیپیکا پڈوکون کے والد نے بتایا کہ دیپیکا اور رنویر سنگھ اپنی بیٹی کی پرورش عام بچوں کی طرح کر رہے ہیں۔

بالی ووڈ کی معروف اسٹار جوڑی دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ جہاں ملک کے صفِ اول کے اداکاروں میں شمار ہوتے ہیں، وہیں ان کی بیٹی ‘دعا’ کی پرورش ایک عام بچے کی طرح کی جا رہی ہے۔ اس بات کا انکشاف دیپیکا پڈوکون کے والد اور سابق مایہ ناز بیڈمنٹن کھلاڑی پرکاش پڈوکون نے کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کو دیے گئے ایک حالیہ انٹرویو میں پرکاش پڈوکون نے اپنی نواسی کے ساتھ گزارے جانے والے وقت کی جھلکیاں شیئر کیں اور اعتراف کیا کہ نانا بننے کے بعد ان کی زندگی میں توقع سے کہیں زیادہ بڑی اور مثبت تبدیلی آئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اب انہیں سمجھ آئی ہے کہ دادا دادی یا نانا نانی اپنے پوتوں، پوتیوں اور نواسے نواسیوں سے اتنے زیادہ مانوس کیوں ہو جاتے ہیں۔

پرکاش پڈوکون نے دیپیکا اور رنویر سنگھ کی بطور والدین تعریف کرتے ہوئے انہیں ذمہ دار قرار دیا۔ انہوں نے بتایا کہ دیپیکا یقیناً بچے کی دیکھ بھال میں زیادہ وقت دیتی ہیں، لیکن رنویر سنگھ بھی جب کام سے فارغ ہوں تو ان کا بھرپور ہاتھ بٹاتے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں