منگل, اگست 11, 2026
اشتہار

بی جے پی کا ایجنڈا مسلمانوں اور اقلیتوں کو ختم کرنا ہے، پرکاش راج

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: بھارت کے معروف اداکار اور سماجی کارکن پرکاش راج نے بھارت میں حالیہ صورت حال کو ”نسل کشی کی تیاری“ قرار دیتے ہوئے کہا کہ بی جے پی اور آر ایس ایس کا ایجنڈا مسلمانوں، قبائلی لوگوں اور اقلیتوں کو ختم کرنا ہے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق پرکاش راج کا یہ بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ایک بڑا تنازع کھڑا ہو گیا ہے۔

انہوں نے آر ایس ایس پر تنقید کرتے ہوئے بی جے پی کو پانی پر تیرتا ہوا ”کنول“ اور آر ایس ایس کو پانی کے نیچے موجود ”دیو“قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ حقیقی طاقت آر ایس ایس کے پاس ہے۔

انہوں نے کہا کہ ”شرم کرو ہندوستان کی عدالتوں، تم انصاف کا قتل کرکے سب سے بڑا جرم کر رہی ہو۔ انہوں نے مودی کی جانب سے”یوم آئین“ پر بھیجے گئے ایک ای میل کو بھی جھوٹ سے بھرا خط قرار دیا۔

پرکاش راج نے اپنی تقریر میں الزام لگایا کہ حکمران آئین کومنوسمرتی سے بدلنا چاہتے ہیں اور اقلیتوں اور اختلاف رکھنے والے شہریوں کو دوئم درجے کا شہری بنا دینا چاہتے ہیں۔

ان کے اس بیان پر بی جے پی اور اس کے حامیوں نے سخت رد عمل کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے ان بیانات کو بے بنیاد، بھڑکانے والا اور ملک دشمن قرار دیا ہے اور ان کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

اپنے بیٹوں کو آر ایس ایس، بیٹیوں کو بی جے پی سے بچائیں! پرکاش راج کی اپیل

واضح رہے کہ پرا کش کا بیان ایک بڑے سیاسی تناظر میں سامنے آیا ہے۔ یہ بیان بی جے پی کی حکمرانی کے دوران ہندوستان میں ہندو قوم پرست ایجنڈے اور مذہبی اقلیتوں، خاص طور پر مسلمانوں کے درمیان تعلقات کے حوالے سے ہونے والی بحث کو ظاہر کرتا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں