نئی دہلی : صحافیوں کے قاتل پر بالی ووڈ اداکار پرکاش راج نے قومی ایوارڈ واپس کرنے کی دھمکی دیدی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق صحافی گوری لنکیش کے قتل پر مودی سرکار کیخلاف ایوارڈ واپسی کی مہم جاری ہے ، بالی ووڈ اداکار پرکاش راج کی قومی ایوارڈواپس کرنے کی دھمکی دیدی ہے۔
پرکاش راج نے ڈیموکرٹیک یوتھ فیڈریشن آف انڈیا کے اجلاس میں افتتاحی خطاب کے دوران مودی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مودی مجھ سے بھی بڑے اداکار ہیں ، ایک بڑی تعداد میں لوگوں نے گوری کے قتل پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے ہوئے سوشل میڈیا پر جشن منایا ہے۔
بالی ووڈ اداکار نے مطالبہ کیا ہے کہ صحافی گوری لنکیش کے قاتلوں کو گرفتار کیا جائے، صحافی کےقاتل گرفتار نہ ہوئے تو ایوارڈ واپس کردوں گا۔
یاد رہے کہ صحافی گوری لنکیش گزشتہ ماہ نامعلوم مسلح افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کر کے قتل کردیا تھا ، وہ مودی سرکارکی پالیسیوں پر تنقید کرتی تھیں۔
مزید پڑھیں : بھارت: سچ لکھنے کی پاداش میں خاتون صحافی قتل
گوری لنکیش ہفتہ روز مقامی میگزین سے منسلک تھیں اور اُن کے کالمز مختلف اخبارات میں شائع ہوتے تھے جبکہ وہ مقامی ٹیلی ویژن کے لیے بھی صحافتی امور سرانجام دے رہی تھیں۔
بھارتی صحافتی تنظیم کے مطابق ایک سال کے اندر 40 صحافیوں کو مختلف علاقوں میں قتل کیا جاچکا ہے جو قابل تشویش ہے۔