بھارتی پولیس نے مشہور کوریو گرافر کے بیٹے کو گرفتار کرلیا، پرساد بداپا کے بیٹے پر اداکارہ کو ہراساں کرنے کا الزام ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارتی کوریو گرافر اور فیشن ڈیزائنر پرساد بداپا کے بیٹے ایڈم بداپا کو جمعے کے روز گرفتار کیا گیا، جنہوں نے مبینہ طور پر ایک معروف اداکارہ کو بےہودہ پیغامات بھیجے تھے۔
میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ پولیس نے اداکارہ کی شکایت پر 28 سالہ ایڈم بداپا کو گرفتار کیا۔
- Advertisement -
پولیس نے اداکارہ کا نام ظاہر نہ کرتے ہوئے بتایا کہ ملزم نے بے ہودہ اور نامناسب پیغامات بھیج کر حاملہ اداکارہ کو ہراساں کرنے کی کوشش کی۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایڈم بداپا اس سے قبل منشیات استعمال کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔