تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

پلواما واقعے میں بھارتی واویلہ عندیہ ثبوت ہے کہ پاکستان جیت گیا ہے ، پرتاب بھانو مہتا

نئی دہلی : پلواماواقعہ پر بھارتی اشوکایونیورسٹی کے وی سی پرتاب بھانو مہتا نے پاکستان کو فاتح قرار دیتے ہوئے کہا بھارتی واویلہ عندیہ ثبوت ہے کہ پاکستان جیت گیا ہے، بھارتی ردعمل خود اس کے لیے تباہ کن ثابت ہورہاہے، پوری عالمی برادری میں کوئی بھارت کا مؤقف سننے کو تیار نہیں۔

تفصیلات کے مطابق بھارت اپنےمحاذپرہارگیا، بھارت کا سب سےزیادہ پڑھا لکھا طبقہ پاکستان کامعترف ہوگیا ، اشوکا یونیورسٹی کےوائس چانسلر پرتاب بھانو مہتا نے انڈین ایکسپریس میں تبصرہ کرتے ہوئے پلواما واقعہ میں پاکستان کو فاتح قرار دے دیا۔

پرتاب بھانو مہتا کا کہنا تھا پلواماواقعے کے بعد بھارتی ردعمل خوداس کےلیےتباہ کن ثابت ہورہاہے، پاکستان کا تحمل اور برداشت عالمی سطح پر اسے مزید معتبر کر رہی ہے۔

پلوامہ واقعے میں پاکستان کا تحمل اور برداشت عالمی سطح پر اسے مزید معتبر کررہی ہے

کشمیر کے حوالے سے وی سی اشوکایونیورسٹی نے کہا کشمیرکی جدوجہدخوفناک حدتک حقیقی اوربھرپورہے، گزشتہ5سال میں کشمیرمیں بھارت کیخلاف نفرت بہت بڑھی ہے، بھارتی پالیسیوں سےکشمیرکامسئلہ مزید بگڑا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مسائل کاحل جنگ سےنہیں امن سےہی ممکن ہے، حقیقت ہے پاکستان کیخلاف جنگ میں بھارت تنہا ہے، پوری عالمی برادری میں کوئی بھارت کا مؤقف سننے کو تیار نہیں، عالمی برادری بھارتی رویے کو بطوراشتعال انگیزی لے رہی ہے۔

مسائل کاحل جنگ سےنہیں امن سےہی ممکن ہے

پرتاب بھانو مہتا نے کہا پاکستان کیخلاف جارحانہ رویہ بغیرٹھوس ثبوت بلاجواز ہے، بھارتی توجہ مسائل کےحل کی بجائے الزام تراشیوں پر مرکوز ہے ، بھارتی واویلہ عندیہ ثبوت ہے کہ پاکستان جیت گیا ہے۔

وی سی اشوکایونیورسٹی کا مزید کہنا تھا کہ امریکاسمیت کئی بڑی قوتیں دہشت گردی سےمحفوظ نہیں رہیں، ہماری انٹیلی جنس،ٹیکنالوجی اور خفیہ آپریشنز ادھورے ہیں، بھارت نے 1971 میں کامیاب سازش تو کرلی مگر امن کھو دیا۔

واضح رہے گذشتہ ہفتے مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ میں کار بم حملے میں42 بھارتی فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے تھے، حملے کے فوری بعد بھارت نے پاکستان پر الزام تراشی کا سلسلہ شروع کردیا تھا۔

بعد ازاں پاکستان نے مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوجیوں کی ہلاکت کی مذمت کرتے ہوئے تشویش کا اظہار کیا تھا اور کہا تھا ہمیشہ سے مقبوضہ وادی میں تشدد کی مذمت کرتے آئے ہیں، بغیر تحقیقات کے بھارتی میڈیا اور حکومت کے الزامات کومسترد کرتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -