جمعرات, فروری 6, 2025
اشتہار

ضمنی انتخابات میں پری پول دھاندلی، پی ٹی آئی نے دستاویزی ثبوت حاصل کر لیے

اشتہار

حیرت انگیز

پنجاب کے ضمنی انتخابات میں پری پول دھاندلی کی کوشش پر پاکستان تحریک انصاف نے دستاویزی ثبوت حاصل کرنے کا دعویٰ کر دیا۔

ماہرقانون بابراعوان نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں پری پول دھاندلی سے متعلق ہونے والی کوششوں اور ثبوت کے بارے میں آگاہ کیا۔

انہوں نے لکھا کہ ضمنی الیکشن میں تاریخ کی بڑی پری پول دھاندلی کے ثبوت دیکھے پی ٹی آئی لیڈرشپ اور اسدعمر کے ساتھ دستاویزی ثبوت دیکھے ہیں۔

بابراعوان نے کہا کہ ایک ایک بلاک کوڈ میں ہزاروں آؤٹ سائیڈر کے ووٹ ٹھونسے گئے الیکشن شیڈول کے بعد یہ کس کی ایماپر کیا گیا؟ پی ٹی آئی اسےچیلنج کررہی ہے۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے ضمنی انتخاب سے قبل پیکیج کا اعلان کرنے کے حوالے سے پاکستان تحریک انصاف نے رجسٹرار سپریم کورٹ آف پاکستان کو خط لکھ دیا

مذکورہ خط پی ٹی آئی کے مرکزی نائب صدر فوادچوہدری کی جانب سے تحریر کیا گیا ہے، خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ یکم جولائی2022کوعدالت نے پنجاب کو بحران سے بچانے کا فارمولہ وضع کیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں