تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

ڈینگی سے متعلق احتیاطی تدابیر

اسلام آباد: وفاقی ضلعی محکمہ صحت نے ڈینگی سے متعلق ہدایت نامہ جاری کر دیا.

محکمہ صحت کے مطابق ہدایت نامہ ڈینگی علامات،علاج احتیاطی تدابیر پر مشتمل ہے اسلام آباد میں سال بھر ڈینگی کیسز رپورٹ ہوتے ہیں مون سون سیز ن میں ڈینگی بخار کیسز میں اضافہ ہوتا ہے۔

ہدایت نامہ میں کہا گیا ہے کہ متعلقہ ادارے ڈینگی سیزن سے قبل تیاریاں یقینی بنائیں، شہری گھروں، قرب و جوار میں پانی نہ کھڑا ہونے دیں اور عدم تشخیص پر ڈینگی بخار پیچیدگی اختیار کرلیتاہے۔

وفاقی محکمہ صحت نے کہا کہ ڈینگی کی پیچیدگی سے بچاؤکیلئے بروقت تشخیص ضروری ہے شہری گھروں کی کھڑکیوں، دروازوں پر جالی دار کپڑا لٹکائیں۔

محکمہ صحت نے ہدایت کی ہے کہ شہری لاروا افزائش روکنے کیلئے گھرمیں مچھر مار اسپرے کریں۔

Comments

- Advertisement -