تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

کراچی میں کل سے موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی

کراچی : محکمہ موسمیات نےکل سے کراچی میںموسلادھاربارش کی پیشگوئی کردی ہے ، بارش سےدرجہ حرارت مزید 4 سے 6 ڈگری تک کم ہوجائے گا۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے کراچی والوں کو خوشخبری سنادی اور کل سے کراچی سمیت مختلف علاقوں میں تیزہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارشوں کی پیشگوئی کردی ہے، بدھ سے ہفتے تک موسلادھار بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے بدھ سے ہفتے تک موسلادھاربارشوں کا امکان ہے ، جمعرات سےبارشوں کےسلسلےمیں تیزی آئےگی، بارش سےدرجہ حرارت مزید 4 سے 6 ڈگری تک کم ہوجائے گا جبکہ بالائی علاقوں سمیت کشمیر،گلگت میں بادل جم کر برسیں گے۔

دوسری جانب کر اچی میں سورج اور بادلوں میں آنکھ مچولی جاری ہے ، شہر کادرجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ، ہوامیں نمی کا تناسب61 فیصد ہے جبکہ ہوا 21 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج سندھ اورجنوبی پنجاب میں موسم شدیدگرم رہے گا، اسلام آباد میں مطلع جزوی ابر آلود ہے، مکران، سکھرڈویژن، ملتان، بہاولپور، فیصل آباد، سرگودھا، راولپنڈی ، بنوں، ڈی اسمٰعیل خان، گلگت بلتستان اورکشمیرمیں چندمقامات پرآندھی اورگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں : کراچی میں بوندا باندی سے موسم خوشگوار

گزشتہ روزسب سے زیادہ درجہ حرارت جیکب آباد،نوابشاہ،دادو اورلاڑکانہ میں پینتالیس ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

یاد رہے چند روز قبل شہرقائد کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی اور تیز ہواؤں کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا تھا۔

قبل ازیں محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی تھی کہ رمضان المبارک کے پہلے عشرے میں کراچی کا درجہ حرارت پینتیس سے چھتیس ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

Comments

- Advertisement -