بھارت کے مایہ ناز بلے باز ویرات کوہلی سے متعلق سوشل میڈیا صارف کی پیش گوئی درست ثابت ہوئی۔
سری لنکا کے خلاف موہالی میں کھیلے جارہے میچ میں ویرات کوہلی سنچری ٹیسٹ میں بھی سنچری بنانے میں ناکام رہے جس سے مداحوں کے دل تو ٹوٹے لیکن حیران کن طور پر ایک مداح کی پیش گوئی درست ثابت ہوئی۔
صارف نے ٹوئٹ میں پیش گوئی کی تھی کہ کوہلی اپنے 100ویں میچ میں سنچری نہیں بنا سکیں گے اور 45 رنز بنا کر بولڈ ہو جائیں گے پھر وہ اس پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے افسردگی سے پویلین لوٹ جائیں گے۔
https://twitter.com/Quick__Single/status/1499463720812134403?s=20&t=bgIKT3Mvkbt7xpk8sKRMEg
ادھر کوہلی میدان میں اترے تو سوشل میڈیا پر مداح نے اپنی پیش گوئی شیئر کی اور ہوا بھی وہی جیسا کہ ٹوئٹ میں کہا گیا تھا۔ کوہلی سنچری نہ بنا سکے اور 45 رنز پر بولڈ ہونے کے بعد گیند کے اسپن ہونے پر حیران رہ گئے۔
https://twitter.com/im_maqbool/status/1499661616140275712?s=20&t=VD_PQth-0WQcyRAZcYrvtA
کوہلی سر جھکائے پویلین لوٹے تو پیش گوئی سے متعلق ٹوئٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی اور لوگ اس پر تبصرے کرتے ہوئے کہنے لگے کہ شاید یہ فکسنگ بھی ہو سکتی ہے۔