(18 جون 2026): بولی وڈ اداکارہ اور کاروباری شخصیت پریتی زنٹا کو کو اے آئی ڈیپ فیک پر گوگل اور میٹا کے خلاف مقدمہ دائر کرنے کی اجازت ملی گئی۔
انڈین میڈیا رپورٹس کے مطابق بمبئی ہائیکورٹ نے پریتی زنٹا کو گوگل، میٹا، ایکس اور کئی دیگر ڈیجیٹل اداروں کے خلاف اے آئی سے تیار کردہ ڈیپ فیک اور انٹرنیٹ پر موجود تبدیل شدہ مواد کے خلاف مقدمہ دائر کرنے کی اجازت دی۔
جسٹس ابھے آہوجا کی جانب سے حکم جاری کیا گیا جس کے تحت پریتی زنٹا کو بمبئی ہائیکورٹ کے سامنے باقاعدہ طور پر اپنا مقدمہ دائر کرنے کی اجازت مل گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پریتی زنٹا تصاویر بنانے پر فوٹو گرافر پر برس پڑیں، ویڈیو وائرل
پریتی زنٹا کا مجوزہ مقدمہ اے آئی سے تیار کردہ ڈیپ فیک ویڈیوز، تبدیل شدہ تصاویر، میمز، اے آئی چیٹ بوٹ کی شخصیات اور دیگر ڈیجیٹل مواد سے متعلق ہے جس کے بارے میں ان کا الزام ہے کہ یہ ان کے شخصیت کے حقوق، کاپی رائٹ اور اخلاقی حقوق کی خلاف ورزی کرتا ہے، اور ساتھ ہی ان کی ساکھ اور نیک نامی کو بھی نقصان پہنچا رہا ہے۔
اداکارہ کے وکیل روہن کدم نے دلیل دی کہ جواب دہندگان نے مبینہ طور پر خلاف ورزی کرنے والے مواد کو انٹرنیٹ پر بڑے پیمانے پر دستیاب کروایا۔
انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ ان پلیٹ فارمز نے اے آئی سے تیار کردہ ڈیپ فیک ویڈیوز، تبدیل شدہ تصاویر، میمز، اے آئی چیٹ بوٹ کی شخصیات اور دیگر ڈیجیٹل مواد کے ذریعے ایسا مواد تخلیق کیا، اپ لوڈ کیا، پھیلایا اور عوام کیلیے دستیاب کیا جس نے پریتی زنٹا کے قانونی حقوق کی خلاف ورزی کی ہے۔
وکیل نے دلیل دی کہ اگرچہ کیس کا ایک حصہ بمبئی ہائیکورٹ کے دائرہ اختیار میں آتا ہے، لیکن کئی کمپنیاں ممبئی سے باہر قائم ہیں اور مواد کو آن لائن شیئر کیا گیا تھا۔


