اتوار, اگست 16, 2026
اشتہار

طلبہ کی حمایت پر تنقید، پریتی زنٹا نے خاموشی توڑ دی

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ پریتی زنٹا نے سماجی رہنما سونم وانگچک اور طلبہ کے احتجاج کی حمایت کے بعد سوشل میڈیا پر کی جانے والی تنقید پر خاموشی توڑ دی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ پریتی زنٹا نے تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں کسی کے کہنے پر بیانات نہیں دیتی بلکہ اپنی اسکرپٹ خود لکھتی ہوں، کسی بھی معاملے پر اظہار خیال ذاتی فیصلہ ہوتا ہے اور اسے سیاسی عینک سے نہیں دیکھا جانا چاہیے۔

اداکارہ نے حال ہی میں ایکس پر پیغام جاری کرتے ہوئے حکومت سے اپیل کی تھی کہ وہ ماہر تعلیم اور سماجی کارکن سونم وانگچک اور احتجاج کرنے والے طلبہ کے نمائندوں سے جلد از جلد بامعنی بات چیت شروع کرے۔

انہوں نے لکھا تھا کہ سونم وانگچک کی صحت بھی اتنی ہی اہم ہے جتنی وہ جدوجہد جو وہ اور طلبہ ملک کے مستقبل اور نوجوانوں کے لیے کر رہے ہیں، انہوں نے وانگچک سے بھوک ہڑتال ختم کرنے کی بھی درخواست کی تھی،

Lifestyle News – Latest Entertainment News, Celebrity Gossip

ان کے اس پیغام کے بعد بعض سوشل میڈیا صارفین نے دعویٰ کیا کہ اداکارہ کسی خاص نظریے یا سیاسی بیانیے کی حمایت کر رہی ہیں

پریتی زنٹا نے بیان میں اس خدشے کا بھی اظہار کیا کہ طلبہ کی جائز آواز کو کوئی دوسرا گروہ اپنے مقاصد کے لیے استعمال نہ کرے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کے مسائل پر سنجیدگی سے توجہ دی جانی چاہیے، لیکن یہ بھی ضروری ہے کہ احتجاج اپنے اصل مقصد سے نہ ہٹے اور اس کا غلط استعمال نہ ہو۔

واضح رہے کہ سونم وانگچک کی قیادت میں جاری تحریک اور طلبہ کے احتجاج نے حالیہ دنوں میں بڑی توجہ حاصل کی ہے، جبکہ متعدد فلمی شخصیات بھی مختلف انداز میں اس پر اپنے خیالات کا اظہار کر چکی ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں