تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

ڈہرکی ٹرین حادثے کی اصل وجوہات سامنے آگئیں

لاہور: ڈہرکی ٹرین حادثے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حادثہ اپ ٹریک کی دائیں پٹڑی کا جوڑ ٹوٹنے کے باعث ہوا، پٹڑی کا جوڑ ٹوٹنے سے ملت ایکسپریس کی بوگیاں ڈاؤن ٹریک پرگرگئی۔

تفصیلات کے مطابق ڈہرکی ٹرین حادثے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ مکمل کرلی گئی ، ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثہ اپ ٹریک کی دائیں پٹڑی کا جوڑ ٹوٹنے کے باعث ہوا ، پٹڑی کا جوڑ ویلڈ کیا گیا تھا ، جو ٹرین گزرنے پر ٹوٹ گیا۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ پٹڑی کا جوڑ ٹوٹنے سے ملت ایکسپریس کی بوگیاں ڈاؤن ٹریک پرگرگئیں اور ڈاؤن ٹریک پرکراچی آنے والی سرسید ایکسپریس ان بوگیوں سے جا ٹکرائی ، ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ وزیرریلوے کو بجھوا دی گئی۔

یاد رہے ملت ایکسپریس اورسرسید ایکسپریس کے درمیان تصادم کا خوفناک واقعہ پیش آیا ، جس میں 62 افراد جاں بحق جبکہ 100 سے زائد زخمی ہو ئے۔

ڈی سی گھوٹکی کے مطابق بیشتر زخمی مسافر رحیم یارخان کے اسپتال میں زیرعلاج ہیں، جن میں سے10زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے جبکہ ٹریک کی بحالی کا کام بھی جاری ہے۔

ملت ایکسپریس کی بوگی نمبر 10 کے مسافر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بوگی کا کلمپ ٹوٹا ہوا تھا ، ٹرین کے ڈرائیور نے عملے سے کہا بھی کہ اسے ٹھیک کیا جائے مگر عملے نے انکار کر دیا جس کے بعد ڈرائیور ٹرین کو ویسے ہی لے آیا۔

زخمی مسافر کے مطابق روہڑی کراس کرنے کے بعد ٹرین کو جھٹکا لگتا محسوس ہوا اور حادثے کے وقت بوگی نمبر 10 گھسیٹتے ہوئے دوسرے ٹریک پر آئی تو سامنے سے آنے والی ٹرین سے ٹکرا گئی۔

Comments

- Advertisement -