پیر, فروری 10, 2025
اشتہار

کراچی طیارہ حادثہ کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ وفاقی وزیر غلام سرور کو پیش

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : ایئرکرافٹ ایکسیڈنٹ اینڈانویسٹی گیشن بورڈ کے سربراہ نے کراچی طیارہ حادثہ کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ وفاقی وزیر غلام سرورکوپیش کردی ، غلام سرورآج قومی اسمبلی میں رپورٹ منظرعام پرلائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی طیارہ حادثہ کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ وفاقی وزیرغلام سرور کو پیش کردی گئی، ایئرکرافٹ ایکسیڈنٹ اینڈانویسٹی گیشن بورڈکےسربراہ نے رپورٹ پیش کی۔

ایئرکموڈورعثمان غنی کی وفاقی وزیرکوطیارہ حادثہ تحقیقات سے متعلق بریفنگ میں بتایا کہ ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ میں طیارہ حادثےکےذمہ داروں کاتعین کرلیاگیا ہے۔

ذرایع کا کہنا ہے کہ رپورٹ میں شواہد،کپتان کاڈیوٹی روسٹر،ایئرٹریفک کنٹرولرمیں گفتگو، طیارےکی بیلی لینڈنگ،رن وےپرانجن کےرگڑنےکی فوٹیج وفاقی وزیرکودکھائی گئی ہے جبکہ حادثے کا شکارطیارے کا فلائٹ ڈیٹا،کاک پٹ وائس ریکارڈرسے ملنے والی معلومات بھی شامل رپورٹ کا حصہ ہے۔

وفاقی وزیربرائےہوائی بازی غلام سرورآج قومی اسمبلی میں رپورٹ منظرعام پرلائیں گے۔

مزید پڑھیں : کراچی میں پی آئی اے طیارہ حادثے کا ذمہ دار کون؟ رپورٹ آج قومی اسمبلی میں پیش کی جائے گی

خیال رہے ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی بھی طیارہ حادثہ کی رپورٹ منظرعام پرلائی جارہی ہے۔

یاد رہے وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے پچھلے اجلاس میں کہا تھا کہ طیارہ حادثے کی تحقیقاتی رپورٹ 22 جون کو ایوان میں پیش کی جائے گی، اس حوالے سے تحقیقات تقریبا مکمل ہو چکی ہیں اور اب تک کی پیش رفت سے ایوان کو آگاہ کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ 22 مئی کو کراچی ایئر پورٹ کے قریب ماڈل کالونی میں آبادی پر پی آئی اے کا ایک طیارہ گر کر تباہ ہو گیا تھا، جس میں 97 مسافر جاں بحق ہو گئے تھے، جب کہ 2 مسافر معجزانہ طور پر بچ گئے تھے۔

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں