اتوار, مارچ 23, 2025
اشتہار

پیپلزپارٹی کے لانگ مارچ کیلئے کنٹینرز کی تیاری شروع

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پیپلزپارٹی کے لانگ مارچ کیلئے کنٹینرز کی تیاری شروع کردی گئی ، کارکنوں کو کنٹینرز میں آرام کرنے کیلئے بستروں کی سہولت بھی موجود ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی نے لانگ مارچ کیلئے کنٹینرز کی تیاری شروع کردی ، کنٹینرز میں کچن، باتھ روم اور میڈیکل ایڈکی سہولت فراہم ہوگی۔

کنٹینرز وزیراعلیٰ معاون خصوصی آصف خان کی نگرانی میں تیار ہو رہے ہیں، کارکنوں کو کنٹینرز میں آرام کرنے کیلئے بستروں کی سہولت بھی موجود ہوگی۔

مارچ میں شریک کنٹینرزمیں وائی فائی ،کمپیوٹرکی سہولت فراہم کی جائے گی ، پیپلزپارٹی کے رہنما آصف خان نے کنٹینرز کی تیاری کے عمل کا معائنہ کیا۔

خیال رہے پی پی ذرائع کے مطابق 27فروری دوپہر کو لانگ مارچ مزار قائد کراچی سے روانہ ہوگا، کراچی سے لانگ مارچ سکھر پہنچ کر رات کو قیام کرے گا۔

ذرائع نے بتایا تھا کہ سکھر میں پیپلز پارٹی رہنما خورشید شاہ لانگ مارچ کی میزبانی کریں گے ، سکھر میں بڑے جلسے کا اہتمام کیا گیا ہے ، جس سے بلاول بھٹو زرداری خطاب کریں گے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق 28فروری کی رات کو لانگ مارچ کا پڑاؤ رحیم یار خان میں ہوگا، جس کے بعد پیپلزپارٹی کا لانگ مارچ یکم مارچ کو ملتان پہنچے گا، ملتان میں یوسف رضا گیلانی لانگ مارچ کی میزبانی کریں گے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ 2مارچ کو پیپلزپارٹی کا لانگ مارچ چیچہ وطنی پہنچے گا، چیچہ وطنی میں ایک لاکھ لوگ اکٹھے کرنے کا پلان بنایا گیا ، چیچہ وطنی میں رات قیام کے بعد لانگ مارچ لاہور روانہ ہوگا۔

پارٹی ذرائع نے بتایا تھا کہ لانگ مارچ لاہور میں تین مارچ کو قیام کرے گا، لاہور میں رات کو ایک بڑے جلسے کا اہتمام کیا جائےگا جس کے بعد 4مارچ کو لانگ مارچ لاہورسے روانہ ہوکروزیر آباد جاکرقیام کرے گا۔

ذرائع کے مطابق 5مارچ کو پی پی کا لانگ مارچ وزیر آباد سے گوجر خان پہنچے گا اور رات کے قیام کے بعد 6مارچ کو لانگ مارچ اسلام آباد پہنچے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں