The news is by your side.

Advertisement

قومی انسداد پولیو مہم کامیابی سے جاری، ابتدائی 3دن کی کارکردگی رپورٹ تیار

اسلام آباد: ملک بھر میں تیسری قومی انسداد پولیو مہم کامیابی سے جاری ہے، مہم کے ابتدائی 3دن کی کارکردگی رپورٹ تیار کرلی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ قومی انسداد پولیو مہم نے3روز میں87فیصد ہدف حاصل کر لیا، قومی انسداد پولیو مہم کا ہدف 39 ملین بچوں کی ویکسی نیشن ہے۔

رپورٹ کے مطابق 3روزہ پولیو مہم میں 34.3 ملین بچوں کی پولیو ویکسی نیشن مکمل ہوئی، ملک میں3 ،4 دسمبر انسداد پولیو مہم کے کیچ اپ ڈیز ہوں گے، کیچ اپ ڈیز میں رہ جانے والے بچوں کی پولیو ویکسی نیشن ہو گی۔

رواں سال کی تیسری قومی انسداد پولیو مہم کا آغاز ہوگیا

ذرایع کا کہنا ہے کہ کراچی کے حساس علاقوں میں کیچ اپ ڈیز 6 دسمبر تک جاری رہیں گے۔

جبکہ کوئٹہ، پشاور اور خیبر بلاک میں کیچ اپ ڈیز 6 دسمبر تک جاری رہیں گے۔ پنجاب میں91 اور سندھ 84 فیصد بچوں کی پولیو ویکسی نیشن مکمل ہوگئی جبکہ خیبرپختونخوا 83 فیصد ویکسی نیشن مکمل ہوئی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بلوچستان میں72 فیصد بچوں کی پولیو ویکسی نیشن مکمل کرلی گئی۔

Comments

یہ بھی پڑھیں