The news is by your side.

Advertisement

گجرنالے پر تجاوزات کے خلاف بڑے آپریشن کی تیاری مکمل

کراچی: شہرقائد میں گجرنالے پر تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کی تیاری مکمل کرلی گئی جس کا آغاز آج سے ہوگا، آپریشن کے مقام پر ہیوی مشینری پہنچادی گئی۔

تفصیلات کے مطابق گجرنالے پر تجاوزات کے خلاف بڑا آپریشن آج سے شروع ہورہا ہے، نالے پر قائم تجاوزات کو 3حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے، آپریشن کے مقام پر ہیوی مشینری پہنچادی گئی۔ سینئر ڈائریکٹر لینڈ محکمہ انسداد تجاوازت بشیر صدیقی آپریشن کی قیادت کریں گے۔

پہلا حصہ شفیق موڑ سے لنڈی کوتل چورنگی تک ہوگا۔ دوسرے حصے میں لنڈی کوتل سے ڈی ایم سی آفس کو شامل کیا گیا ہے جبکہ تیسرا حصہ ڈی ایم سی آفس سے لیاری ندی تک ہوگا۔

گجرنالے کے اطراف مکانات گرانے کے خلاف ایک اوردرخواست دائر

امن کی صورت حال برقرار رکھنے کیلئے رینجرز طلب کرلی گئی۔ ایس ایس پی سینٹرل اور ڈجی انفورسمنٹ کی ٹیم بھی طلب کی گئی ہے۔ خیال رہے گجرنالے پر تجاوزات کے خلاف آپریشن کی رفتار بڑھانے کا فیصلہ ہوا ہے۔

واضح رہے کہ این ڈی ایم اے کی ہدایت پر آج سے بڑے آپریشن کی تیاری مکمل کی گئی ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں