سابق وزیراعظم ذوالفقارعلی بھٹو کی 37ویں برسی کےلیے تیاریاں مکمل -
The news is by your side.

Advertisement

سابق وزیراعظم ذوالفقارعلی بھٹو کی 37ویں برسی کےلیے تیاریاں مکمل

لاڑکانہ: سابق وزیراعظم شہید ذوالفقارعلی بھٹو کی 37 ویں برسی کل چار اپریل کو منائی جائے گی جس کے لیے گڑھی خدابخش بھٹو میں تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق شہدائے پیپلز پارٹی کے مزاروں پر شہید بھٹو اوردیگررہنماوٴں کی تصاویرلگادی گئی ہیں۔ جلسہ گاہ میں اسٹیج کو تیار کرلیا گیا ہے جبکہ دور دراز علاقوں سے آنے والے کارکنوں کے لیے کیمپ بھی قائم کردیئے گئے ہیں۔ سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے جلسہ گاہ میں سی سی ٹی وی کیمرے بھی نصب کیے جارہے ہیں۔

لاڑکانہ شہرسمیت ضلع بھرمیں پیپلزپارٹی کی جانب سے استقبالیہ کیمپ قائم کرکے تمام شہروں کو پارٹی جھنڈوں سے سجادیا گیا ہے۔

برسی کی تقریبات کل صبح گڑھی خدابخش بھٹو میں شروع ہوں گی جس میں بلاول بھٹو زرداری اور دیگرمرکزی رہنما شرکت کرکے جلسے سے خطاب کریں گے۔

برسی کے موقعہ پر سیکیورٹی کے انتظامات سخت کردیئے گئے ہیں ساڑے 6 ہزار پولیس اہلکار، 300 رینجرز اہلکاراورٹریفک سمیت خواتین پولیس اہلکار بھی تعینات کیے جائیں گے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں