ہفتہ, مارچ 22, 2025
اشتہار

پنجاب اور کےپی اسمبلی میں الیکشن کی تیاریاں تیز

اشتہار

حیرت انگیز

پنجاب اور کےپی اسمبلی میں انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن نے تیاریاں تیز کر دیں۔ عملے کو آر ایم ایس سسٹم کی ٹریننگ کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

الیکشن عملے کی ٹریننگ کا عمل وفاقی دارالحکومت اور چاروں صوبوں میں جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق رزلٹ مینجمنٹ سسٹم سے متعلق ٹریننگ مرحلہ وار کرائی جا رہی ہے ہر بیج کو2 دن ٹریننگ کرائی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آر ایم سسٹم نتائج کی بروقت فراہمی میں مددگار ثابت ہو گا۔ آرایم ایس سسٹم کی بہترین کارکردگی پر عام انتخابات میں بھی استعمال کرنے کا فیصلہ کیاگیا۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ عوام انتخابی شیڈول کے جاری ہونے سے پہلے فہرستوں میں اندراج یقینی بنائیں، انتخابی شیڈول کے جاری ہوتے ہی انتخابی فہرستوں کو منجمدکر دیاجائے گا۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ووٹ کے اندراج ، منتقلی ودرستگی کا عمل الیکشن کے انعقادتک روک دیا جائے گا ووٹرز شیڈول سے پہلے انتخابی فہرستوں میں اندراج و تصحیح کرالیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں