پیر, جنوری 20, 2025
اشتہار

سرکاری حج اسکیم کی تیاریاں آخری مراحل میں، ای ویزے کا اجرا شروع

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: سرکاری حج اسکیم کی تیاریاں آخری مراحل میں ہیں، ای ویزے کا اجرا بھی شروع کر دیا گیا، ترجمان وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ ملک بھر کے 10 حاجی کیمپ مکمل فعال ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزارتِ مذہبی امور کے ترجمان نے کہا ہے کہ حج اسکیم کی تیاریاں آخری مراحل میں ہیں، عازمین کو پرواز سے قبل پاسپورٹ، ٹکٹ، لاکٹ اور سامان کے اسٹیکرز مہیا کیے جائیں گے۔

ترجمان نے بتایا کہ حج 2019 کے روڈ ٹو مکہ منصوبے کا اسلام آباد سے آغاز ہوگا، 51 رکنی سعودی امیگریشن کا وفد کل اسلام آباد پہنچنے گا۔

- Advertisement -

وزارت مذہبی امور کے مطابق سعودی امیگریشن کا عملہ کل اسلام آباد ایئر پورٹ کا جائزہ لے گا، پاکستانی عازمین کی سعودی امیگریشن اسلام آباد ایئر پورٹ ہی پر مکمل ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:  وزیراعظم عمران خان 4جولائی کو روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کا افتتاح کریں گے

خیال رہے کہ سعودی عرب اسلام آباد ایئر پورٹ سے پائلٹ منصوبے روڈ ٹو مکہ کا آغاز کر رہا ہے، عازمین حج کا سامان سعودی ایئر پورٹ سے براہ راست رہایش گاہ پر پہنچایا جائے گا۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کا افتتاح 4 جولائی کو اسلام آباد ایئر پورٹ پر کریں گے جب کہ حج پروازیں بھی چار جولائی سے شروع ہوں گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں