جمعہ, نومبر 8, 2024
اشتہار

عمران خان کی لاہور سے راولپنڈی روانگی کی تیاریاں مکمل

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کی 26 نومبر کو لاہور زمان پارک سے راولپنڈی روانگی کی تیاریوں کو حتمی شکل دے دی گئی۔

پی ٹی آئی کل راولپنڈی میں اپنی سیاسی طاقت کا مظاہرہ کرے گی جس کے لیے عمران خان کل دوپہر ایک سے 2 بجے کے درمیان زمان پارک سے روانہ ہوں گے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق عمران خان زمان پارک سے سخت سکیورٹی حصار میں لاہور ایئرپورٹ پہنچیں گے، ایئرپورٹ سے وہ بذریعہ ہیلی کاپٹر راولپنڈی روانہ ہوں گے۔

- Advertisement -

عمران خان راولپنڈی میں حقیقی آزادی مارچ کی قیادت کریں گے۔ ان کے ہمراہ ہیلی میں ڈاکٹرز بھی موجود ہوں گے۔

راولپنڈی میں دھرنا ہوگا یا جلسہ اس کا اعلان عمران خان کریں گے۔ چیئرمین پی ٹی آئی کل مارچ کے شرکا کو اپنے آئندہ کے لائحہ عمل سے بھی آگاہ کریں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں