The news is by your side.

Advertisement

پی آئی اے کی آئٹا آپریشنل سیفٹی آڈٹ کی تیاریاں مکمل

کراچی : پی آئی اے نے آئٹا آپریشنل سیفٹی آڈٹ کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں، آئٹا کی ٹیم سوموار کے روز سے پی آئی اے کا آپریشنل سیفٹی آڈٹ کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کی جانب سے آئٹا کے آپریشنل سیفٹی آڈٹ کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں، آڈٹ ہر دو سال بعد پی آئی اے کے معیار پر مکمل اطمینان کے بعد آپریشنل کلیئرنس سرٹیفیکیٹ فراہم کرتا ہے۔

نمائندہ اے آر وائی کا کہنا ہے کہ سی ای او پی آئی اے کی جانب سے آڈٹ سے قبل تمام آپریشنل تنصیبات کا تفصیلی دورہ کیا گیا، اس دوران آڈٹ کی تیاریوں سے متعلق تمام انجنیرنگ، ریمپ سروسز اور فلائیٹ سیفٹی کے سربراہوں کی بریفنگ دی گئی۔

وزیر ہوابازی غلام سرور خان کی جانب سے اپرین اور ریمپ پر ناکارہ طیارے اور سامان کو ہٹانے کی ہدایات کی گئی ہے، سی ای او پی آئی اے نے سی اے اے حکام سے بات کرکے ناکارہ طیارے فوری طور پہ ہٹوانا شروع کروا دئیے۔

نمائندہ اے آر وائی کی رپورٹ کے مطابق ناقابل استعمال سامان اور طیاروں کو پارکنگ بے سے ہٹانے سے جہازوں کیلئے جگہ اور انکے مرمتی کام میں سہولت حاصل ہوگی۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا تھا کہ سی ای او پی آئی اے کا متعلقہ شعبوں کی تیاری پر اطمینان کا اظہار اور اقدامات کو مزید بہتر بنانے کی تاکید کی۔

Comments

یہ بھی پڑھیں