اتوار, اگست 9, 2026
اشتہار

پنجاب کا بجٹ کل پیش کرنے کی تیاری مکمل ، کوئی نیا ٹیکس نہیں لگے گا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : پنجاب کا بجٹ 16 جون کو پیش کیا جائے گا تاہم بجٹ میں کوئی بھی نیا ٹیکس شامل نہیں کیا جا رہا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے آئندہ مالی سال کے صوبائی بجٹ کی تیاریاں مکمل کر لی، جسے کل صوبائی اسمبلی کے خصوصی اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔

وزارتِ خزانہ پنجاب کے ذرائع نے بتایا کہ بجٹ کے تمام اعدادوشمار کو حتمی شکل دے دی گئی ہے اور اس بار عوام پر کسی قسم کا نیا ٹیکس نہ لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

صوبائی بجٹ کل پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں صوبائی وزیرِ خزانہ میاں مجتبیٰ شجاع الرحمان پیش کریں گے۔

اسمبلی اجلاس سے قبل کل صبح 11 بجے وزیرِ اعلیٰ پنجاب کی زیرِ صدارت صوبائی کابینہ کا ایک اہم اجلاس بھی طلب کر لیا گیا ہے، جس میں بجٹ دستاویزات اور مالیاتی بل کی باقاعدہ منظوری دی جائے گی۔

وزارتِ خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سال کے بجٹ میں تعلیم، صحت اور پبلک ویلفیئر سمیت سوشل سیکٹر کو خصوصی طور پر ترجیح دی گئی ہے تاکہ عام آدمی کو براہِ راست ریلیف فراہم کیا جا سکے۔

مہنگائی کے بوجھ تلے دبی عوام کے لیے سب سے بڑی خوشخبری یہ ہے کہ بجٹ میں کوئی بھی نیا ٹیکس شامل نہیں کیا جا رہا، بلکہ پرانے ٹیکسوں کے نظام کو ہی بہتر بنایا جائے گا۔

بجٹ میں سرکاری ملازمین اور پنشنرز کے لیے بھی بڑے ریلیف کی تیاری کر لی گئی ہے، ذرائع کے مطابق صوبائی سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں وفاقی حکومت کے اعلان کردہ تناسب کے عین مطابق اضافہ کرنے کی تجویز دی گئی ہے، جس کی حتمی منظوری کل کابینہ اجلاس میں دی جائے گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں