تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

ہاؤس بلڈنگ فنانس کارپوریشن کو فروخت کرنےکی تیاریاں

ہاؤس بلڈنگ فنانس کارپوریشن کو فروخت کرنے کی تیاریاں شروع کر دی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین نجکاری بورڈ عابدحسین کی زیرصدارت نجکاری کمیشن بورڈ اجلاس ہوا جس میں ہاؤس
بلڈنگ فنانس کمپنی لمیٹڈ کیلئے پری کوالیفکیشن کمیٹی کی تجاویز منظور کر لی گئیں۔

متعلقہ پری کوالیفائیڈ پارٹیاں نجکاری کے اگلے مرحلے میں داخل ہوں گی۔

اعلامیہ کے مطابق پارٹیوں کے کوائف کی جانچ کے بعد ورچوئل ڈیٹا روم کو کھول دیا جائے گا۔ نجکاری بورڈ کو دیگر ٹرانزیکشنز میں پیشرفت سے بھی آگاہ کیا گیا۔

نجکاری بورڈ کی ایکسٹرنل آڈٹ رپورٹ 2014 بھی بورڈ کے سامنے پیش ہوئے۔ مجوزہ رپورٹ پرحتمی رائےاگلی بورڈ میٹنگ میں متوقع ہے۔

واضح رہے کہ نومبر 2018 میں اسدعمر کی زیرصدارت ہونے والے کابینہ کی نجکاری کمیٹی کے اجلاس میں ہاؤسنگ بلڈنگ فنانس کارپوریشن (ایچ بی ایف سی) کی فوری نج کاری کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

Comments

- Advertisement -