تازہ ترین

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

ملک میں معاشی استحکام کیلئےاصلاحاتی ایجنڈےپرگامزن ہیں، محمد اورنگزیب

واشنگٹن: وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ملک...

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

قطرمیں فیفا ورلڈ کپ کی تیاریاں زور شور سے جاری

قطر میں فیفا ورلڈ کپ کی تیاریاں زور وشور سے جاری ہیں اور دوحہ ایئرپورٹ پر سیاحوں کی آمد سے قبل انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق قطر میں فیفا ورلڈ کپ کی تیاریاں زور وشور سے جاری ہیں اور اس سلسلے میں دوحہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر سیاحوں کی آمد سے قبل تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں اور ایئرپورٹ کو توسیع بھی دی گئی ہے۔

قطر کے متعلقہ حکام کی جانب سے کھلاڑیوں سمیت شائقین کے قیام وطعام، سفری سہولتوں سمیت تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

دوحہ میں حماد انٹرنیشل ائیرپورٹ کو ایک لاکھ پچیس ہزار کلومیٹر تک بڑھا دیا گیا، اس وسعت کے بعد ائیرپورٹ سے ہر سال 58 ملین افراد سفر کرسکیں گے دوسری جانب ائیرپورٹ پر اسٹیٹ آف دی آرٹ گارڈن بھی بنایا گیا ہے۔

انتظامیہ کا کہنا ہے آئندہ سال ایئرپورٹ کو مزید وسعت دی جائے گی۔

یاد رہے کہ قطر میں فیفا ورلڈ کپ کا آغاز آئندہ ہفتے 21 نومبر سے ہو رہا ہے، ٹورنامنٹ لگ بھگ ایک ماہ تک جاری رہے گا جس میں مجموعی طور پر 64 میچز کھیلے جائیں گے، 18 دسمبر کو فائنل کے ساتھ دنیا کے سب سے مقبول کھیلے کے رنگا رنگ ٹورنامنٹ کا اختتام ہوگا۔

ورلڈ کپ کا افتتاحی میچ میزبان قطر اور ایکواڈور کے مابین ہوگا۔

Comments

- Advertisement -