لاہور: صوبہ پنجاب میں کورونا کی چوتھی لہر کے خدشے کے پیش نظر پیشگی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق کورونا کی چوتھی لہر کے خدشے کے باعث لاہور میں ویئرز ماسک مہم کا آغاز کیا گیا اس موقع پر کمشنر نے ماسک کی اہمیت پر تقریب سے خطاب کیا اور ماسک تقسیم کیے۔
کمشنر کا کہنا ہے کہ لاہور ویئرز ماسک پروگرام کا اعلان کرنے سے قبل ایک ماہ ماسک اکٹھے کیے۔
انہوں نے بتایا کہ پروگرام میں لاہور کی 70فیصد آبادی کو ماسک مہیا کریں گے، کوویڈ وائرس نے تعلیمی اداروں اور طلبا کی سرگرمیوں کو شدید متاثر کیا۔
کیا پاکستان کو کرونا کی چوتھی لہر کا سامنا ہے؟ ڈاکٹر فیصل سلطان نے بتادیا
خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے ملک میں کرونا کی چوتھی لہر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ وبا کا مقابلہ کرنے کے لئے ہر قسم کے اقدامات کئے جائیں گے۔
اپنے ویڈیو پیغام میں ڈاکٹر فیصل سلطان نے بتایا تھا کہ اس وقت ملک کو کرونا کی چوتھی لہر کاسامنا ہے، جس کے باعث کیسز میں اضافہ ہورہاہے، عوام سے اپیل ہے کہ ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کریں۔