پیر, جنوری 19, 2026
اشتہار

ذخیرہ اندوزوں کیخلاف گھیراتنگ، سخت سزاؤں پر مشتمل آرڈیننس تیار

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے سخت سزاؤں پر مشتمل آرڈیننس لانے کی تیاری کر لی۔

ذرائع کے مطابق ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سزاؤں کے حوالے سے مجوزہ آرڈیننس منظوری کےلیے کابینہ ممبران کو ارسال کر دیا گیا ہے۔

منظوری کے بعد مجوزہ آرڈیننس صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو دستخط کے لئے بھجوایا جائے گا اور صدر پاکستان کی منظوری کے بعد مجوزہ آرڈیننس کا اجرا کیا جائے گا۔

ذرائع نے بتایا کہ آرڈیننس کا اطلاق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی حدود میں ہوگا، ذخیرہ اندوزی پر3سال قید، ضبط شدہ مال کی مالیت کا 50فیصد جرمانہ ہوگا۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان متعدد بار ذخیرہ اندوزوں کو تنبیہ کرتے ہوئے واضح کر چکے ہیں کہ ذخیرہ کر کے مصنوعی قلت پیدا کرنے والوں کے خلاف سختی سے نمٹا جائے گا اور انہیں کسی صورت رعایت نہیں دی جائے گی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں