تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

خوشبو دار اور سستا ’’ہینڈ واش‘‘ اب گھر میں تیار کریں

صابن کے ساتھ اب ہینڈ واش کا استعمال بھی بڑھتا جا رہا ہے جو قدرے مہنگا ہوتا ہے لیکن اس کو اب گھر میں آسانی سے تیار کیا جا سکتا ہے۔

صابن کے ساتھ اب ہینڈ واش کا استعمال بھی بڑھتا جا رہا ہے بالخصوص عالمی وبا کورونا کے بعد تو اسکے استعمال میں مزید اضافہ ہوگیا ہے لیکن قدرے مہنگا ہونے کے باعث یہ ہر ایک کی دسترس میں نہیں ہوتا لیکن اچھی خبر یہ ہے کہ گھر میں صابن کے بچے ہوئے ٹکڑوں سے بھی ہینڈ واش بنایا جاسکتا ہے۔

گھر میں ہینڈ واش بنانا مشکل نہیں ہے اس کے لیے آپ بچے ہوئے صابن کے ٹکڑے اکٹھے کرلیں اور پھر انہیں بلینڈر میں ڈال کر اتنا پانی ڈالیں کہ بلینڈ کرنے پر وہ اچھی طرح سے مکس ہوکر ایک گاڑھا محلول بن جائے پھر کسی خالی بوتل میں رکھ لیں۔

ویسے تو ہر صابن کی اپنی خوشبو ہوتی ہے لیکن اگر آپ گھر میں تیار کردہ ہینڈ واش کو مزید خوشبودار بنانا چاہتے ہیں تو اس میں اپنی پسند کی خوشبو (عطر) کے چند قطرے ڈال دیں تو یہ آپ کے باتھ روم کو بھی مہکا دے گا۔

صابن کے بچے ہوئے ٹکڑے صرف ہینڈ واش بنانے کے استعمال میں نہیں آتے بلکہ اس کے دیگر مفید استعمالات بھی ہیں، صابن کے بچے ہوئے ٹکڑوں کا استعمال آپ اپنے الماری میں رکھے کپڑوں کو محفوظ بنانے کیلیے کرسکتے ہیں۔

کئی لوگوں کو شکایت ہوتی ہے کہ ان کے الماری میں رکھے کپڑے جھینگر یا دیگر کیڑے خراب کر دیتے ہیں تو اس کا علاج بھی ان ہی صابن کے ٹکڑوں میں چھپا ہوا ہے۔

اس مسئلے کے حل کیلیے آپ صابن کے بچے ہوئے ٹکڑے اپنے کپڑوں کی الماری میں رکھ دیں تو یک نہ شد دو شد کے مترادف اس کے دو فوائد حاصل ہوں گے، ایک تو الماری میں اگر کوئی کیڑا ہے تو وہ مرجائے گا اور آپ کے کپڑے خراب ہونے سے بچ جائیں گے دوسرا صابن کی خوشبو آپ کے کپڑوں ایک نئی مہک دے دے گی شرط یہ ہے کہ الماری میں اچھی خوشبو والے صابن کے بچے ہوئے ٹکڑے رکھے جائیں۔

 گھر میں عموماً سلائی کا کام خواتین کرتی رہتی ہیں تو صابن کے بچے ہوئے ٹکڑے اس میں بھی مفید ہیں، اس کے خشک ٹکڑوں سے آپ کپڑوں کی کٹنگ کے وقت چاک کا کام لے سکتی ہیں ساتھ ہی دستی یا مشین کی سوئیاں اس میں لگا کر انہیں محفوظ بھی رکھ سکتی ہیں۔

Comments

- Advertisement -